خبروں کے مطابق اونروا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کا بنیادی ڈھانچے اور پناہ گزینوں کو پناہ دینے والی اقوام متحدہ کی عمارتوں پر بھی حملہ کیا گيا ہے۔
بیان میں کہا گيا ہے کہ غزہ کی 75 فیصد سے زائد آبادی جنگ کی وجہ سے بے گھر ہو چکی ہے۔
واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔
45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔
7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں۔
آپ کا تبصرہ